بغداد: کار بم حملے، 14 ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار بم حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افسران کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ حملے ان شیعہ زائرین پر کیے گئے جو شہر سے گزر رہے تھے۔

حکام کے مطابق ایک حملہ بغداد کے شمالی قصبہ شاب میں ہوا جبکہ دوسرا بم مغربی علاقے میں ہوا ہے۔

پولیس اور ہسپتال کے ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ان حملوں میں 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔