جنگی جرائم، جماعتِ اسلامی کے رہنما گرفتار

بنگلہ دیش نے سنہ اکہتر میں جنگی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں جماعتِ اسلامی کے سابق رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسغاثہ کا کہنا ہے کہ 89 سالہ غلام اعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے اعظم کو 1971 میں انسانیت کے خلاف جرم کے مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔تاہم اعظم کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سیاسی بنیادوں پر عائد کیے گئے ہیں۔

۔