میمو:نظرِ ثانی کی درخواست پر بینچ قائم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے متنازع میمو سے متعلق درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیے جانے کے فیصلے سے متعلق نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے ایک خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جمعرات کو گیارہ رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا ہے جو منگل سترہ جنوری سے اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست متنازع میمو سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دائر کی تھیں۔