امریکی میرین کے دو اہلکاروں کی شناخت

امریکی میرینز نے اُن دو اہلکاروں کی شناخت کرلی ہے جنہیں یو ٹیوب پر بھیجی گئی ایک ویڈیو میں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ امریکی میرین کے چار اہلکار طالبان کی لاشوں پر پیشاب کررہے ہیں جبکہ ایک طالبان کی لاش خون میں لت پت دکھائی گئی ہے۔

امریکی فوج نے کہا تھا کہ وہ اس ویڈیو کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

امریکی وزیرِدفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہےکہ ویڈیو انتہائی قابلِ مذمت ہے جس میں امریکی مرینز کو طالبان کی لاشوں پر پیشاب کرتے دکھایا گیاہے۔