’حکومت کو جمہوری طریقے سے تبدیل کیا جائے گا‘

پاکستان مسلم لیگ نواز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو جمہوری طریقے سے تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت مرحلہ وار حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی احسن اقبال نے جماعت کے صدر نواز شریف کی صدارت میں مرکزی کمیٹی کی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تبدیل کرنے کی تحریک کے لیے دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسی بارے میں