شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہوا ہے۔

امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔