’4 گھنٹے اور 41 منٹ کرسیوں پر بیٹھتے ہیں‘

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ دفتروں میں کام کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی کرسیوں سے زیادہ اٹھیں اور ای میل کی بجائے لوگوں سے بات کریں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ لوگ اپنا بہت زیادہ وقت اپنی میزوں ہی پر گزارتے ہیں۔

اس برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگ روزانہ چار گھنٹے اور اکتالیس منٹ کرسیوں پر بیٹھے گزارتے ہیں۔