ایران: عرب ممالک تیل کی پیداوار نہ بڑھائیں

ایران نے اپنے ہمسایہ عرب ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے پیشِ نظر اس کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی صورت میں تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کریں۔

اتوار کے روز شائع ہونے والے ایک بیان میں ایران کے اوپیک گورنر محمد علی خطیبی کا کہنا تھا کہ اگر عرب ممالک نے ایسا کیا تو اس کی وجہ سے خطے میں جو کچھ بھی ہوگا، جس میں آبنائے حرمز شامل ہے، اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔