جعلی ادویات، ’ملیریے پر قابو پانا مشکل‘

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جعلی اور کمی معیار کی ملیریا کی ادویات کے باعث خدشہ ہے کہ افریقہ میں اس مرض پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

ویلکم ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جعلی ادیات سے مریضوں کو نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال ملیریے سے آٹھ لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔