بیروت میں عمارت گرنے سے پچیس افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امدادی کارکن ملبے میں سے لاشیں نکالنے کا کام کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ مزید سولہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اس عمارت میں پچاس افراد موجود تھے۔ عمارت گرنے سے بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں