ہیلی کاپٹر گرنے سے نیٹو کے چھ فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے چھ فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ افغانستان کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کوئی دہشت گردی کی کارروائی کی اطلاع نہیں ہے تاہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔