پائریسی کے الزامات پر میگا اپلوڈ بند

انٹرنیٹ صارفین کو فائل کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’میگا اپلوڈ‘ کو امریکی حکام نے جعل سازی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر بند کر دیا ہے۔

امریکی استغاثوں نے ویب سائٹ پر جملہ حقوق رکھنے والوں کو پانچ سو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

تاہم امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میگا اپلوڈ کے دو شریکِ بانی کم ڈاٹ کام اور متھیاس آرٹمین کو امریکی حکام کے کہنے پر نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔