ڈیوڈ ملی بینڈ پاکستانی کمپنی کے مشیر مقرر

تصویر کے کاپی رائٹ

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان کی ایک نجی سرمایہ کار فرم انڈس بیسن ہولڈنگز میں سینئر مشیر کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈس بیسن ہولڈنگز زرعی شعبے کو ترقی دینے کا عزم رکھتی ہے جس میں ان کے بقول کامیابی کی بڑی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور اس کی معیشت کی ترقی کا دل کی گہرائی سے خیال رکھتے ہیں۔

انڈس بیسن ہولڈنگس کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان میں کئی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کی ہے جن میں فوڈ پروسیسنگ سے لے کر کنٹریکٹ فارمنگ وغیرہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جی ڈی پی کا پچیس فیصد زرعی شعبے سے آتا ہے اور ملک کی پینتالیس فیصد افرادی قوت اس شعبے سے وابستہ ہے۔