ڈیوڈ ملی بینڈ پاکستانی کمپنی کے مشیر مقرر

برطانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کو پاکستان کی ایک نجی مالیاتی کمپنی نے اپنا سینیئر مشیر مقرر کر لیا ہے۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈس بیسن ہولڈنگز نامی کمپنی پاکستان میں زراعتی شعبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان کی پروا ہے اور وہ اس کے اقتصادی حالات میں بہتری دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جی ڈی پی کا پچیس فیصد زراعت پر مشتمل ہے اور ملک کے پینتالیس فیصد کام کرنے والے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔