’القاعدہ گرفت سے بچ نہیں سکتی‘

امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی کانگریس سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دو عشروں میں ایسا پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اسامہ بن لادن امریکہ کے لیے خطرہ نہیں رہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے عراق اور افغانستان کی جنگوں کا حوالہ دیتے کہا ہے کہ پچھلے نو برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عراق کی لڑائی میں کوئی امریکی فوجی شامل نہیں ہے۔

اوباما نے کہا کہ القاعدہ کے زیادہ تر بڑے جنگجوؤں شکست کھاچکے ہیں، طالبان کا زور ٹوٹ چکا ہے اور افغانستان میں تعینات کچھ فوجیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔