ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پونٹنگ اور کلارک کی سنچریاں

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو پینتیس رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے اختتام پر مائیکل کلارک ایک سو چالیس اور رکی پونٹنگ ایک سو سینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

تین وکٹوں کے نقصان بعد دونوں آسٹریلوی بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے دو سو اکاون رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔

مائیکل کلارک نے انیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چالیس جبکہ رکی پونٹنگ نے تیرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو سینتیس رنز بنائے۔