شام: فورسز ڈومہ شہر کے مضافات میں

شام کے شہر ڈومہ میں ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شہر کے مضافات میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب شہر ڈومہ پر ابھی بھی مسلح افراد کا قبضہ ہے جو مظاہرین کا تحفظ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلح افراد نے چند گھنٹے شہر کے وسط پر قبضہ رکھنے کے بعد خالی کردیا تھا۔

مسلح افراد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سکیورٹی فورسز نے ایک جنازے پر شریک افراد پر فائرنگ کردی جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔