’ پرتشدد انتخابات، مقدمہ چلانے کا فیصلہ آج‘

جرائم کی عالمی عدالت آج پیر کو طے کرے گی کہ آیا کینیا کے دو سابق صدارتی امیدواروں سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف دو ہزار سات کے انتخابات میں تشدد کے الزامات پر مقدمہ چلایا جائے یا نہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم اہورو کینیاٹا اور سابق وزیر ویلیم روٹو پر قتل اور تشدد سمیت انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔

تمام چھ کے چھ اہلکار ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

سال دو ہزار سات میں منعقد ہونے والے انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ چھ ہزار افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تھا۔

پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب دو صدارتی امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم شروع ہوا جو بعد میں لسانی فساد میں تبدیل ہو گیا۔