ریو ڈی جنیرو، بیس منزلہ عمارت زمین بوس

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ایک بیس منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔

ٹیلی وژن پر جائے حادثہ کا جو منظر دکھایا گیا ہے اس میں عمارت کا ملبہ خاصے بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے جس میں بسیں اور کاریں بھی دبی ہوئی ہیں۔

درجنوں امدادی کارکن امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اب تک گیارہ افراد ہلاک یا زخمی چکے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ عمارت کس وجہ سے منہدم ہوئی ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے زمین بوس ہونے سے پہلے انھوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی تھی اور علاقے میں گیس کی شدید بو پھیلی ہوئی ہے۔