سوئی میں فائرنگ، پانچ ایف سی اہلکار ہلاک

بلوچستان کے علاقے سوئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹئیر کور کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں ایف سی کے ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

دوسری جانب بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلیفون کر کے نہ صرف حملے کی ذمہ داری قبول کی بلکہ دس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا۔