میمو کیس:تحقیقاتی کمیشن کی مدت میں توسیع

سپریم کورٹ نے متنازع میمو کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے تین رکنی کمیشن کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالتِ عظمٰی کو بھجوائی جائے۔

سپریم کورٹ نے پیر کو یہ حکم تین رکنی عدالتی کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا ہے۔