کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک

کراچی میں موبائل ٹیلیفون کمپنی کے ایک دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کے میڈیکل لیگل افسر کے مطابق مظہر اور فائزہ کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ منصور اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

اسی علاقے میں دو بار پہلے بھی موبائل کمپنیوں کے دفاتر پر حملے کیے جا چکے ہیں۔