اٹلی: لاشوں کی تلاش ترک کر دی گئی

اطالوی غوطہ خوروں نے تیرہ جنوری کو ڈوبنے والے مسافر بردار بحری جہاز سے مزید لاشوں کی تلاش کا کام ترک کر دیا ہے۔

جزیرہ کیگلیو کے محکمۂ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کام زیرِ آب کام کرنے کے حالات میں خرابی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم نے یقینی طور پر جہاز کے زیرِ آب حصے میں تلاش کا کام روک دیا ہے۔

بحری جہاز کے اس حادثے میں میں سترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پندرہ تاحال لاپتہ ہیں۔