یورو زون میں بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ

یورو کو بطور کرنسی استعمال کرنے والے ممالک میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یورو سٹیٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر ان یورپی ممالک میں بیروزگار افراد کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

دسمبر دو ہزار گیارہ میں یورو زون کے سترہ ممالک میں بیروزگاری کی شرح دس اعشاریہ چار فیصد تھی۔

دسمبر میں یورو زون میں بیروزگار افراد کی تعداد ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی جو دسمبر دو ہزار دس سے سات لاکھ اکیاون ہزار زیادہ ہے۔