فیس بک:حصص کی فروخت کا منصوبہ

دنیا میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے باضابطہ طور پر ایک پبلک کمپنی بننے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی بدھ کی شب بازارِ حصص بند ہونے کے بعد امریکی کمپنیوں کے نگراں ادارے سکیورٹی اینڈ ایکسچینچ کمیشن میں کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حصص کی فروخت سے پانچ ارب ڈالر کا سرمایہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ رقم تجزیہ کاروں کے اندازوں سے نصف ہے۔

تاہم یہ فروخت اب کاروباری دنیا کی تاریخ میں کسی انٹرنیٹ کمپنی کے حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی۔

اسی بارے میں