پولیس موبائل پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پخونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو رات گئے شہباز خیل کے مقام پر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔