ممبئی حملے:پاکستانی وفد بھارت نہ جا سکا

ممبئی حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کا قانونی وفد طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارت نہیں جا سکا ہے۔

اس قانونی ٹیم نے جمعرات کو بھارت پہنچنا تھا جہاں انہوں نے ممبئی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر بنائے گئے اس ایک رکنی کمیشن کے سامنے پیش ہونا تھا جو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پر مشتمل ہے۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کے حکام کے مھابق انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ وفد بھارت نہیں آ سکے گا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس دورے کے التواء کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔