ضمنی انتخابات، اراکین کے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم

پاکستان کے سپریم کورٹ نے نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے ضمنی انتخابات کے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق بیسویں آئینی ترمیم کی پارلیمان سے منظوری ہونے تک ضمنی انتخابات میں جیتے ہوئے اراکین معطل رہیں گے۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم پاکستان تحریکِ انصاف کے قائد عمران خان کی درخواست پر دیے۔ عمران خان نے استدعا کی تھی کہ جعلی ووٹرز لسٹ پر ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کرانے سے روکا جائے۔

تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔