محمود عباس عبوری حکومت کی قیادت کریں گے

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کے رہنما خالد مشعل کے ساتھ دوسری ملاقات کہ بعد کہا ہے کہ فلسطین میں قومی یکجہتی کی حکومت کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

عبوری حکومت غزہ اور غربِ اردن میں انتخابات کی تیاری کرے گی۔

اپریل 2011 میں ہونے والے مصالحتی معاہدے کے تحت ہی محمود عباس اور خالد مشعل کےدرمیان قطر میں ملاقات ہوئی اور اس میں یہ طے کیا گیا کہ حکومت کی سربراہی کون کرے گا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اپریل کے معاہدے کے نفاذ میں یہ مسئلہ سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔