شام:حمص پر گولہ باری کا سلسلہ جاری

شامی فوج کی جانب سے حکومت مخالف سرگرمیوں کا مرکز سمجھے جانے والے شہر حمص کو نشانہ بنانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اس کارروائی میں اب تک سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حمص میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار پال وڈ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خدشہ ہے کہ شدید گولہ باری کے بعد اب شامی فوج زمینی حملہ کر سکتی ہے۔

ادھر روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاورو منگل کو دمشق پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شامی صدر بشار الاسد سے بات چیت کریں گے۔