روسی انجنیئر کو راز بیچنے پر سزا

روسی انجینئر کو میزائل راز امریکی کو بیچنے کی پاداشت میں تیرہ سال سزا سنائی گئی ہے۔

روس کی سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے کہا ہےکہ کرنل ولادی میر نیسٹریٹ نے میزائل ٹیسٹ کے نتائج رقم کے عوض امریکی سی آئی اے کو دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

کرنل ولادی میر نیسٹریٹ روس کے شمال مغربی علاقے میں قائم میزائل لاؤنچ سینٹر پلیسٹک میں تعینات تھے۔

کرنل ولادی میر نیسٹریٹ کو سخت سکیورٹی کےعلاقے میں مقید رکھا جائے گا۔