الشباب کا القاعدہ سے وفاداری کا اعلان

صومالی شدت پسند تنظیم الشباب نےالقاعدہ تنظیم کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے۔

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظہوری نے الشباب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند خبر قرار دیا ہے۔

ایک ویڈیو میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظہوری اور الشباب تنظیم کے چیئرمین مختار ابو زبیر کو ا کھٹے دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں الشباب کے چیرمین القاعدہ کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

صومالیہ کی عبوری حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ دونوں تنظیمیں اس سے پہلے بھی اکھٹا کام کرتی رہی ہیں۔

صومالیہ کے وزیر اطلاعات عبدی قادر حسین محمد دونوں تنظیمیں الشباب اور القاعدہ اسلامی احکامات کی نفی کرتے ہوئے بےگناہ صومالی شہریوں کا خون کر رہی ہیں۔