ڈھاکہ: ٹی وی کے دو صحافی قتل

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ٹیلی وژن کے دو جانے اور مانے صحافیوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔

ساگر سرور اور ان کی اہلیہ مہرون رونی کو سنیچر کی صبح ڈھاکہ میں ان کے فلیٹ میں قتل کر دیا گیا تاہم دونوں کی عمریں پینتین سے چالیس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں پر سب سے پہلے ان کے پانچ سالہ بیٹے کی نظر پڑی جس پر اس نے آس پاس رہنے والے رشتہ داروں کو آگاہ کیا۔

فی الوقت یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ ان کو قتل کیوں کیا گیا۔

اسی بارے میں