امریکی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن انتقال کر گئیں

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن اڑتالیس برس کی عمر میں لاس اینجلس میں انتقال کر گئی ہیں۔

ہوسٹن خاندان کے ایک ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بدقمستی سے یہ سچ ہے۔

ہوسٹن ہمیشہ ہی سب سے زیادہ مقبول خاتون گلوکارہ رہیں۔ ان کے گانے ’آئی وِل آلویز لو یو‘ اور سیونگ آل مائی لوّ فار یو‘سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔

تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کئی مسائل کا شکار رہی جن میں ان کی گلوکار بوبی براؤن کے ساتھ کشیدہ ازدواجی زندگی شامل ہے۔

پولیس کے ترجمان مارک روزن نے نامہ نگاروں کو بتایا کے ہوسٹن بیورلی ہلٹن نامی ہوٹل میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔