دلی، اسرائیلی سفارتکار کی کار میں دھماکہ

بھارت کے دارالحکومت دلی میں اسرائيلی سفارتخانے کے ایک ترجمان اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ایک کار میں دھماکہ ہوا جس میں ایک سفارت کار زخمی ہوگيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والا شخص ایک اسرائیل سفارت کار ہے۔

سفارتخانے کے ترجمان ڈیوڈ گولڈ فارب کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے کے متعلق انہیں ابھی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

نئی دلی میں اسرائیل کا سفارت خانہ وزیراعظم کی رہائش گاہ سے زیادہ دور نہیں ہے اور اس پر سکیورٹی کا زبردست پہرہ رہتا ہے۔

دلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس کی ٹیم تفتیش کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے اور ابھی اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا آگ لگی ہے یا پھر دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جارجیا میں بھی اسرائيل سفارتخانے کی ایک کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا لیکن اسے پھٹنے سے پہلے ہی نکارہ بنا دیا گیا ہے۔