’2012 میں انسان کم اور موبائل زیادہ ہو جائیں گے‘

عالمی موبائل فونز کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی نیٹ ورک کمپنی سسکو کے مطابق رواں سال دنیا میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ موبائل فونز کی تعداد ہو جائے گی۔

اس کمپنی نے پیشین گوئی کی ہے کہ سنہ 2016 تک موبائل فون سےکنکٹ ہونے والے آلات کی تعداد دس بلین ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق سنہ 2016 تک نیٹ ورکس میں ہر سال 130 ایگزا بائیٹ کا ڈیٹا موجود ہو گا یعنی کہ 33 بلین ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار کے مقابلے میں دو ہزار گیارہ میں موبائل ٹریفک میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔