’جوہری عزائم نئی سرد جنگ شروع کرسکتےہیں‘

برطانوی وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کے جوہری عزائم مشرقِ وسطٰی میں ایک نئی سرد جنگ شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو علاقے کی دوسری ریاستیں بھی اس کے نقشے قدم پر چل پڑیں گی۔

برطانوی وزیرِ خارجہ کے بقول ایران کے جوہری عزائم کے نتیجے میں ایک سنگین ترین جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

ڈیلی ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران پر عسکری حملے کے حق میں نہیں ہیں اور مغربی ممالک کو ایران کے ساتھ دباؤ، پابندیوں اور بات چیت کی حمکت عملی جاری رکھنی ہو گی۔