سٹراس کان، جسم فروشوں سے وابستگی کا شبہ

فرانس کی پولیس عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینیک سٹراس کان سے جسم فروشی کے ایک گروہ سے وابستگی کے الزامات کے تحت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

سٹراس کان فرانس کے صدارتی انتخابات کے لیے اہم امیدواروں میں سے ایک تھے۔ وہ اس وقت شمالی فرانس کے ایک پولیس سٹیشن میں زیرِ حراست ہیں۔

پولیس نے کئی جسم فروش خواتین سے تفتیش کی ہے جنہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کے سٹراس کان کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔ سٹراس کان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے لا علم تھے کہ یہ خواتین جسم فروش ہیں۔