’شدت پسند گروہ اندرونی عمل میں شرکت کریں‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے افغانستان میں اتحادی فوجوں کے خلاف برسرپیکار طالبان اور حزب اسلامی سمیت دیگر شدت پسند گروہوں سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں قومی مصالحت اور امن کے لیے افغانستان کے اندرونی عمل میں شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی قیادت کی طرف سے افغانستان میں لڑنے والے شدت پسندوں کو اس طرح کی اپیل جاری کی گئی ہے۔