جلال آباد ہوائی اڈے پر کار بم دھماکہ

افغانستان میں جلال آباد کے ہوائی اڈے پر ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے مطابق کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ترجمان احمد ضیاء عبدالضائی کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فوجی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

افغانستان میں نیٹو اہلکاروں کے ہاتھوں قرآن جلائے جانے کے خلاف کئی روز سے خون ریز احتجاج جاری ہے۔