اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کا آغاز

امریکی شہر لاس اینجلس میں چوراسی ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب شروع ہوچکی ہے جس کی میزبانی بلی کرسٹل کررہے ہیں۔

تقریب کے آغاز پر پہلے دو ایوارڈز فلم ہیوگو کو سینماٹوگرافی اور آرٹ ڈائریکشن کے لیے دیے گئے۔

بلیک اینڈ وائٹ خاموش فلم ’دی آرٹسٹ‘ کو پسندیدہ فلم قرار دیا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ یہ فلم جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔