شمالی کوریا: یورنیم کی افزودگی معطل

امریکہ اور شمالی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا یورنیم کی افزودگی کا عمل اور دور مار کرنے والے میزائلوں کے ٹیسٹ معطل کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اپنے یونگ بیون میں واقع جوہری ریکٹر تک رسائی بھی دے گا تاکہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ شمالی کوریا ان اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

اس اقدام کے عوض امریکہ شمالی کوریا کو دو لاکھ چالیس ہزار ٹن امدادی خوراک مہیا کرے گا۔

یہ پیش رفت امریکی اور شمالی کوریا کے درمیان گزشتہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔