شام: محصور ضلع باباامر میں داخلے کی اجازت

بین الاقوامی امدادی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس یا آئی سی آر سی نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے اسے حمص شہر کے تقریباً ایک ماہ سے محصور ضلع علاقے بابا امر میں داخل ہونے کی اجازت مل گی ہے۔

بین الاقوامی امدادی تنظیم شامی ریڈ کراس کے ساتھ بابا امر میں داخل ہو گی۔

ریڈ کراس نے بتایا کہ اسے حکومت کی جانب سے باباامر کے متاثرین کو ادویات، خوارک کی رسائی اور زخمیوں کو وہاں سے نکالنے کی اجازت دی گی ہے۔

شام کے منحرف فوجیوں یا ایف ایس اے کی جانب سے علاقہ چھوڑنے کے اعلان کے کچھ ہی گھٹنے بعد حکومت نے امداد کی ترسیل کی منظوری دی ہے۔

بابا امر کی آبادی ایک لاکھ کے قریب ہے لیکن اب وہ تقریباً چند ہزار لوگ ہی باقی بچے ہیں۔