’امریکی جاسوس‘، موت کی سزا ختم

ایران کی سپریم کورٹ نے ایرانی نژاد امریکی شہری کو سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے الزام میں سنائی گئی موت کی سزا کوختم کرتے ہوئے اس کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔

ایرانی نژاد امریکی شہری عامر مرزا حکمتی کو جنوری میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکہ نے ایران سے اپیل کی تھی کہ حکمتی کو وکیل تک رسائی دی جائے اور بغیر کسی تاخیر کے رہا کر دیا جائے۔

امریکہ میں مقیم ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے ایران گئے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔