مصر: سرجری کرانے پر پارٹی سے نکال دیا

مصر میں ایک رکن پارلیمان کو اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کرانے کی بنا پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

مصر میں سیاسی جماعت النور پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی انور ال بلقمی نے اپنی پارٹی سے جھوٹ بولا تھا کہ انھوں نے اپنے ناک کی سرجری کرائی ہے۔

انور ال بلقمی کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کو نقاب پوش مسلح افراد نے روک کر لوٹ مار کی اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

رکن پارلیمان نے بعد میں اپنے زخموں کے علاج کے لیے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی اور اپنے معالج سے کہا تھا کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

تاہم بعد میں ڈاکٹر نے سرجری کا راز افشا کر دیا۔

مصر میں سیاسی جماعت النور پارٹی کے ارکان کے لیے پلاسٹک سرجری کرانا ممنوع ہے اور اس کی وجہ سخت اسلامی تعلیمات کو قرار دیا جاتا ہے۔