افغانستان میں برفانی طوفان سے 37 ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبۂ بدخشاں میں برفانی طوفان سے کم از کم سینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالمعروف کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے گاؤں صفحۂ ہستی سے مِٹ گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بدخشاں ملک کا غریب اور دور افتادہ علاقہ جس کا ہر سال شدید برفباری سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سرحد کے قریب برفانی طوفان سے ضلع شیکی میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان کئی برسوں کے بعد شدید سردی کی لہر میں ہے۔