شام، نائب وزیر برائے تیل مستعفی

شام کے نائب وزیر برائے تیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔

عبدالحسام الدین نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی روابط کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر کیا ہے۔

حکومت مخلف تحریک کے آغاز کے بعد وہ پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہوں نے شام کے صدر نشار السد کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حسام کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کی امدادی امور کی سربراہ ویلری ایموس کا کہنا ہے کہ شام کا شہر حمص میں حالات نہایت خراب ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ پورا شہر بند ہو گیا ہے۔