پشاور: دھماکے میں چار بچے زخمی

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کے ہی علاقے تخت بھائی میں سی ڈیز کی مارکیٹ میں دھماکہ کرکے چار دکانوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے کوہاٹ روڈ پر سکیم چوک کے نزدیک نامعلوم افراد نے ایک ہتھ ریڑھی میں دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا تھا۔