طاقتور شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرائے گا

امریکی ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو زوردار شمسی طوفان زمین سے ٹکرائے گا جس کے باعث بجلی، فضائی ٹریفک اور مواصلاتی نظام میں خلل پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ طوفان گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان ہو گا جو زمین سے ٹکرائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ شمسی طوفان پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح گیارہ اور تین بجے کے دوران کرہ ارض سے ٹکرائے گا۔