غزہ: فلسطینی عسکریت پسند رہنما ہلاک

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں ایک سینئیر فلسطینی عسکریت پسند رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ پی آر سی یا پاپولر ریزیسٹنس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری زھیر القیسی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ کر رہے تھے اس لیے ان کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیل کے مطابق فضائی کارروائی میں ایک دوسرا عسکریت پسند بھی مارا گیا ہے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے ایک اور فضائی حملے کی تصدیق کی جس میں مزید دو افراد مارے گئے۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ افراد اسرائیل پر راکٹ داغنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔